Pineapple Fried Rice Tips in Urdu - Pineapple Fried Rice Totkay - Tip No. 6434

Urdu Totkay Pineapple Fried Rice پائن ایپل فرائیڈ رائس (Tip No. 6434) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pineapple Fried Rice Recipe In Urdu

پائن ایپل فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6434

اس ڈش کو بنانے سے دو سے تین گھنٹے پہلے چاولوں کو ابال کر ٹرے میں پھیلا لیں اور ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔
چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھو کر رکھ لیں،پائن ایپل کے بھی چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔بادام کو گرم پانی میں بھگو کر چھیل کر رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر اس میں انناس،کشمش اور بادام ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک شامل کردیں اور اسے بھی ساتھ ہی شامل کردیں۔
انڈوں کو فرائی کرتے ہوئے ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں اور ایک سے دومنٹ کے بعد اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال دیں۔
چاول ڈالنے کے بعد انہیں دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں تاکہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں اور ساتھ ہی چائنیز نمک،سفید مرچ ،چینی،سرکہ اور سویا ساس شامل کردیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal