Lemon And Mushroom Rice Tips in Urdu - Lemon And Mushroom Rice Totkay - Tip No. 6990

Urdu Totkay Lemon And Mushroom Rice لیمن اینڈ مشروم رائس (Tip No. 6990) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lemon And Mushroom Rice Recipe In Urdu

لیمن اینڈ مشروم رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6990

چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھگو دیں،لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔
سخت لیموں لے کر اسے کدو کش پر کھرچ لیں (صرف اوپر کا چھلکا استعمال کریں،اندر کا سفید حصہ کڑوا ہوتا ہے)۔
مشروم کو حسب پسند کاٹ لیں اور بند گوبھی کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔
چکن پاؤڈر کو دو پیالی گرم پانی میں گھول کر یخنی تیار کر لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں رائی اور کلونجی ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں لہسن ڈال کر سنہری فرائی کریں۔
بند گوبھی ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
تیار کی ہوئی یخنی اور ایک پیالی پانی ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہونے پر آ جائے تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں،کش کیا ہوا لیموں کا چھلکا،کالی مرچ اور مشروم ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو ہلکے ہاتھ سے ملا کر پھیلی ہوئی ڈش میں نکال لیں،چلی ساس اور سویا ساس کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani, Rice, Chawal