Aloo Kay Keema Bharay Kabab Tips in Urdu - Aloo Kay Keema Bharay Kabab Totkay - Tip No. 3538

Urdu Totkay Aloo Kay Keema Bharay Kabab آلو کے قیمہ بھرے کباب (Tip No. 3538) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Kay Keema Bharay Kabab Recipe In Urdu

آلو کے قیمہ بھرے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3538

سب سے پہلے گھی میں آدھا پاؤ پیاز کے لچھے کتر کر سرخ کر کے نکال لیں اور تمام مصالحہ ایک جگہ پیس لیں
گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں
پھر یہ مصالحہ ڈال کر بھونیں
جب سرخی آجائے تو دہی کے چھینٹے دے کر بھونیں اور پھر تھوڑا پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ قیمہ گل جائے اور پانی بالکل باقی نہ رہے
اب اتار کر اس میں ہرا دھنیا، ہراپودینہ، ذراسی ادرک، باریک کوٹ کر اور ہری مرچ کاٹ کر ملا دیں اور بھون کر رکھ لیں
پیاز کے تلے ہوئے لچھے بھی پیس کر ملا دیجئے
آلوؤں کو جوش دے کر گلائیں
پھر چھیل کر پیس ڈالیں اور بھنا ہوا بیسن یا بھنے چنے کی دال پسی ہوئی اس میں ملا دیں اور ٹکیاں بنا کر اس کے اندر قیمہ بھر کر اس طرح ٹکیاں بنالیں کہ ہر طرف آلو رہے
بیچ میں قیمہ اس کے بعد فرائی پین یا الٹے توے پر ذرا سا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر سرخ کر لیں
سوکھی ڈبل روٹی کے چورے میں ٹکیوں کو لپیٹ کر تلیں تو وہ لذیذ ہوں گے
اب پیش کر یں

More From Potato