Kahwa Kay Party Cake Tips in Urdu - Kahwa Kay Party Cake Totkay - Tip No. 3427

Urdu Totkay Kahwa Kay Party Cake قہوہ کے پارٹی کیک (Tip No. 3427) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kahwa Kay Party Cake Recipe In Urdu

قہوہ کے پارٹی کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3427

اشیاء:
نمک آدھا چمچہ
نیم گرم پانی پاؤنڈ
دانہ دار شکر دو بڑے چمچے
مارجرین دو اونس
انڈا ایک عدد
بُورا شکر آدھا اونس
جھربیری کامربہ آٹھ اونس
میدہ گیارہ اونس
تازہ راب آدھا اونس
کیک کے ٹکڑے ایک اونس
ترکیب:
ایک یا دو پونڈ ڈبل روٹی کے ٹین میں چکنائی لگائیں۔ آٹے اور نمک کو پیالہ میں چھانیں اور مارجرین ملائیں یہاں تک کہ مکسچر روٹی کے رنگ کا ہو جائے شکر میں ملائیں۔ میدہ کے بیچ میں چھڑکیں۔ راب کو دودھ میں ملائیں اور انڈے میں پھینٹیں۔ میدہ میں ملائیں اور ہموار جگہ پر دو منٹ تک گوندھیں۔ پولی تھین بیگ میں رکھ کر نیم گرم پر جگہ رکھ دیں۔ تاکہ وہ ایک گھنٹہ میں پھول کر دو گنا ہو جائے۔ گوندھے ہوئے میدہ کو ہموار جگہ پر پھیلائیں اور آٹھ اور چھ انچ کے مستطیل میں لپیٹیں۔مربع اور ٹکڑوں کو ملائیں اور گوندھے ہوئے میدہ کے ساتھ کناروں پرلگائیں۔ چھوٹی طرف سے لپیٹیں۔ ٹین میں رکھیں اور پچیس منٹ تک ٹین میں رہنے دیں کہ گوندھی ہوئی میدہ ٹین کے اوپر تک آجائے۔ ہلکی آنچ کے تنورمیں تیس یا چالیس منٹ پکائیں اگر دبانے سے کھوکھلا معلوم ہو تو سمجھ لیں کہ پک گیا ہے۔ شکر کو ایک کرچھے میں ڈالیں اور دو بڑے چمچے پانی میں دھولیں۔ ابالیں اور دومنٹ تک پکائیں۔ کہ چیپ دار ہو جائے کیک کے اوپر لگائیں اور اسی روز کھالیں۔

More From Cake