Semolina Lemon Cake Tips in Urdu - Semolina Lemon Cake Totkay - Tip No. 7001

Urdu Totkay Semolina Lemon Cake سیمولینا لیمن کیک (Tip No. 7001) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Semolina Lemon Cake Recipe In Urdu

سیمولینا لیمن کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7001

بادام کو موٹا کوٹ لیں،لیموں کے چھلکے باریک کاٹ لیں اور سوجی کو چھان کر اس میں بیکنگ پاؤڈر،لیموں کے چھلکے اور بادام ملا لیں۔
چینی اور کوکنگ آئل کو ملا کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اچھی طرح پھینٹیں،پھر اس میں ایک ایک کرکے انڈے شامل کر دیں۔
سوجی اور دودھ کو باری باری شامل کریں اور لکڑی کے چمچ سے ملا لیں۔
کیک ٹن میں ڈال کر 180C پر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں پینتالیس سے پچاس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے نکال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں اور مکمل ٹھنڈا ہونے پر ٹن سے نکال لیں۔
برش کی مدد سے گرم گرم لیمن سیرپ کیک کے اوپر اور چاروں طرف لگا لیں۔
لیمن سیرپ بنانے کے لئے لیموں کا رس اور چینی کو ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
درمیان میں چمچ نہ لگائیں اور جب چینی حل ہو جائے تو آنچ درمیانی کرکے اُبال آنے دیں۔
پھر آنچ ہلکی کرکے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں،اُتارتے ہوئے لیمن ایسنس ڈال دیں۔
چوکور یا حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں اور اس مزیدار کیک کو شام کی چائے کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Cake