Murba Aur Jelly Shaker Kay Cake Tips in Urdu - Murba Aur Jelly Shaker Kay Cake Totkay - Tip No. 3407

Urdu Totkay Murba Aur Jelly Shaker Kay Cake مربہ اور جیلی شکر کے کیک (Tip No. 3407) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murba Aur Jelly Shaker Kay Cake Recipe In Urdu

مربہ اور جیلی شکر کے کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3407

اشیاء:
بوراشکر چار اونس
دانہ دار شکر تین اونس
انڈے دو عدد
مربہ پانچ بڑے چمچ
میدہ چار اونس
مار جرین چار اونس
کوکو پاؤڈر پون اونس
ترکیب:
چھ انچ کے ٹین کو اندر سے چکنا کر یں۔ اس کے بعد اس پر چکنائی نہ جذب کرنے والا کا غذ لگائیں۔ مارجرین کو شکر کے ساتھ ملائیں کہ وہ ریشہ دار ہو جائے۔ انڈوں کو پھینٹیں اور آہستہ آہستہ مکسچر میں ملائیں۔ مکسچر کو دو حصوں میں تقسیم کر یں اور دو اونس میدہ کو مکسچر کے آدھے حصہ پر چھڑکیں۔ چمچے سے چلائیں اور پیسیں باقی میدہ اور کو کو پاؤڈر کو دوسرے مکسچر کے آدھے حصے پر چھانیں اور اس طرح چلائیں اور لپیٹیں۔ آدھے مکسچر کو ٹین میں ڈالیں اور آدھے ڈھک دیں۔ باقی کو کو مکسچر کو دوسرے ٹین میں ڈالیں اور سادہ مکسچر کو اوپر رکھیں۔ ہلکی آنچ کے تنور پر پچیس منٹ پکائیں۔ نکال کر ٹھنڈا کر یں۔ جلی شکر بنانے کے لئے شکر کو تین بڑے چمچ پانی میں گھولیں اور سنہرا ہونے تک پکائیں۔ ٹھنڈا کرنے کو رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد ٹکڑے کر لیں۔ بغیر بھرے ہوئے کیک دو مہینے تک فریج میں رکھے جا سکتے ہیں۔ ٹھنڈا کرنے کے لئے چار یا پانچ گھنٹے درکار ہیں۔
تیری کا وقت :۔ پندرہ منٹ
پکانے کا وقت :۔ پچیس منٹ

More From Cake