Pyaz Bharay Karelay Tips in Urdu - Pyaz Bharay Karelay Totkay

پیاز بھرے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Pyaz Bharay Karelay Recipe In Urdu

اشیاء:
کریلے 12عدد
لہسن 15جوئے
گھی آدھا پاؤ
دھنیا، ہلدی ایک چمچ
نمک ، مرچ ، املی حسب ضرورت
پیاز ایک کلو
دہی ایک پاؤ
گرم مصالحہ تین چمچ
امچور چھ تولہ
ترکیب:
پیاز لچھے دار کاٹ لیں۔ تھوڑی پیاز نکال کر باقی تمام پیاز گھی میں تل لیں۔ کریلے صاف کر کے ان میں پیاز بھر دیں۔ تھوڑی تھوڑی املی بھی ڈال دیں اور انہیں دھاگے سے سی دیں یا اوپر دھاگہ لپیٹ دیں۔ اب کریلوں کو گھی میں تل لیں۔ اب تمام مصالحے علیحدہ دیگچی میں ڈال دیں اور گھی میں بھونیں ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونتے رہیں۔ جب مصالحہ تیار ہو جائے تو تھوڑا پانی ڈال کر شوربہ تیار کر لیں۔ کریلے ڈال کر 10منٹ پکائیں۔

More From Bitter Melon - مزید