Masalay Walay Kareelay Tips in Urdu - Masalay Walay Kareelay Totkay - Tip No. 536

Urdu Totkay Masalay Walay Kareelay مصالحے والے کریلے (Tip No. 536) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalay Walay Kareelay Recipe In Urdu

مصالحے والے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 536


اشیاء:۔
کریلے بڑے آدھ سیر
پیاز ایک پاؤ
اناردانہ آدھی چھٹانک
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
ہری مرچ آٹھ عدد
گھی ایک پاؤ
ترکیب:۔
کریلے کھرچ کر چھیل لیں اور ایک طرف سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور انہیں نمک لگا کر رکھ دیں۔ انار دانہ سل پر باریک پیس لیں اور نمک مرچ ملا دیں۔ اب اس میں پیام کے ٹکرے ملا دیں۔ اور اسے بھی پیس لیں اور پھر اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں۔ کریلوں کو دھو کر خشک کریں اور ان میں مصالحہ بھر کر دھاگہ سے باندھ دیں۔ کچھ مصالحہ بچا لیں۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر اس میں یہ بندھے ہوئے کریلے ڈال دیں اور ہلکی سی آنچ پر سرح ہونے دیں۔ سرخ ہو جکائیں تو بچا ہوا مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور دم پر لگا دیں۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں۔

More From Bitter Melon