Masala Dar Mirchay Tips in Urdu - Masala Dar Mirchay Totkay

مصالحہ دار مرچیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Masala Dar Mirchay Recipe In Urdu


اشیاء:۔
سبز مرچیں بڑی چھ عدد
کابلی چنے دو کھانے کے چمچے
پیاز دو عدد
لہسن چار جوئے
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ چھ ساتھ عدد
سبز دھنیا ایک چھوٹی گڈی
ہلدی پسی ہوئی پاؤ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤ چائے کا چمچہ
نمک حسب پسند
گھی دو کھانے کے چمچے
ترکیب:۔
مرچوں کو دھو کر لمبائلی میں شگاف ڈال دیں۔ کابلی چنوں کو دو تین گھنٹوں تک پانی میں بھگوئے رکھیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں۔ لہسن، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ہلدی ، لال مرچ اور نمک ملا کر پیس لیں۔ پیاز چنے اور مصالحہ ملا کر تھوڑے سے گھی میں تلیں۔ اس مصالحے کو مرچوں میں بھر دیں۔ گھی گرم کر کے اس میں مرچیں رکھیے او رہلکی آگ پر ڈھک کر پکائیں۔ تھوڑا سا پانی کا چھینٹا بھی دیں۔ جب مرچیں گل جائیں تو تھوڑا سا گھی ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔

More From Pakistani Sabzi - مزید