Subzi Roti Tips in Urdu - Subzi Roti Totkay - Tip No. 1783

Urdu Totkay Subzi Roti سبزی روٹی (Tip No. 1783) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Subzi Roti Recipe In Urdu

سبزی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1783

اشیاء: پالک (کٹی ہوئی) ایک کپ میتھی کے پتے کپ مٹر کپ فارس بین کپ ہرے دھنیے کے پتے کپ خالص تیل ایک چائے کا چمچ اجوائن چائے کا چمچ ہری مرچ(چھوٹی) ایک عدد ادرک کی پیسٹ چائے کا چمچ نمک چائے کا چمچ آٹا 250گرام ترکیب: پتوں والی تمام سبزیوں بین اورہری مرچ کو صفائی سے کاٹ لیں۔ پالک میتھی مٹر بین اور ہرے دھنیے کے پتوں کو پانی کے بغیر سٹیم دیں۔ پھر ان کا پانی نچوڑ کر پانی محفوظ کر لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اجوائن اور ادرک کی پیسٹ ڈال کر چمچ سے ہلاتے ہوئے پکا ئیں پھر سبزیاں ڈال کر اتنا پکا ئیں کہ خشک ہو جائیں، آپ اس سٹیج پر تھوڑا سازیرہ پاؤڈر اور آم چور بھی ڈال سکتے ہیں۔ آٹے کو چپاتیوں کے انداز میں گوندھ لیں، اس مقصد کے لئے سبزیوں کا پانی استعمال کر یں۔ پھر اس آٹے کو گیندوں کی صورت میں تقسیم کر یں، خیال رہے کہ گیند چپاتیوں کے لئے گوندھے جانے والے پیڑوں سے نسبتاََ بڑے ہوں۔ پھر انہیں گولائی کے انداز میں بیلن کے ذریعے رول کر یں اور اندر سبزیاں بھر کر دوبارہ گیندوں کی صورت دے دیں۔ اس کے بعد احتیاط سے چپاتیوں کے انداز رول کر یں، خیال رہے کہ اندرونی سبزیاں باہر نہ نکلیں ۔ پھر درمیانی آنچ پر تویٰ گرم کر کے روٹیاں اتنی پکا ئیں کہ اُن پر بھورے دھنیے دونوں طرف سے نظر آنے لگیں ۔ گرم گرم پیش کر یں۔

More From Pakistani Sabzi