Kashmiri Chicken Tips in Urdu - Kashmiri Chicken Totkay - Tip No. 6365

Urdu Totkay Kashmiri Chicken کشمیری چکن (Tip No. 6365) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Chicken Recipe In Urdu

کشمیری چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6365

ایک دیگچی میں گھی گرم کریں۔اب اس میں پیاز‘کالی مرچ‘الائچی اور دار چینی ڈال دیں۔
پیاز براؤن (ہلکے)ہو جائیں تو ادرک‘لہسن‘سرخ مرچ اور نمک ڈال کر 3-2منٹ فرائی کریں۔
اس کے بعد چکن ڈال دیں۔چکن پر کلر آجائے تو دہی ڈال دیں۔اچھی طرح مکس کرکے ہلکی آنچ(زیادہ ہلکی نہیں )ڈھکن دے کررکھ دیں۔
اس کے بعد دیکھ لیں دہی کا پانی سوکھنے کے بعد کہ آیا چکن گل گیا یا نہیں اگر نہ گلے تو پانی تھوڑا ڈال کر
 گلالیں۔مگر گلنے کے بعد پانی سکھانا ہے۔خشک سالن بنے گا۔
آخر میں گرم مصالحہ ڈال کراس بے حد لذیذ ڈش کو گرم گرم نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Worldwide Chicken