Kashmiri Dum Aloo Tips in Urdu - Kashmiri Dum Aloo Totkay - Tip No. 7100

Urdu Totkay Kashmiri Dum Aloo کشمیری دم آلو (Tip No. 7100) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Dum Aloo Recipe In Urdu

کشمیری دم آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7100

کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے آلوؤں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
علیحدہ دیگچی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں لونگ،چھوٹی الائچی اور بڑی الائچی ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں نمک،سونٹھ،کشمیری مرچیں اور سونف ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں،درمیان میں تھوڑا تھوڑا دہی ڈالتے جائیں۔
ایک پیالی پانی ڈال کر اُبال آنے دیں۔
پھر آلو ڈال کر گریوی گاڑھی ہونے تک پکائیں۔
کڑی پتہ اور گرم مصالحہ چھڑک کر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔
گرم گرم اسٹیم رائس کے ساتھ شروع کریں۔

More From Potato