Spicy Kasuri Tawa Fish Tips in Urdu - Spicy Kasuri Tawa Fish Totkay - Tip No. 2057

Urdu Totkay Spicy Kasuri Tawa Fish قصوری توافش (Tip No. 2057) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spicy Kasuri Tawa Fish Recipe In Urdu

قصوری توافش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2057

اشیاء:
رہو/سرمئی مچھلی دو کلو
سفید زیرہ دو کھانے کے چمچے(بھون کر کُوٹ لیں)
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
اجوائن ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
کالی مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
لونگ چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے
چاول کاآٹا تین کھانے کے چمچے
قصوری میتھی تین کھانے کے چمچے
تیل ایک کپ
ترکیب:
مچھلی کو صاف کر یں۔ تیل گرم کر یں اور مچھلی فرائی کر لیں، اس کے سلائسز بنا لیں۔اس کو سرکہ لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اچھی طرح دھو لیں تاکہ بساند ختم ہو جائے۔ لہسن، ادرک، سفید زیرہ، ہلدی ، کُٹی ہوئی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر، اجوائن ، قصوری میتھی پسی ہوئی، کالی مرچ پاؤڈر ، لیموں کا رس ، چاول کا آٹا ملا کر مچھلی میں خوب اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر یں۔ تو اگرم کر یں۔ تھوڑا ، تھوڑا سا تیل گرم کر کے مچھلی کو سینک لیں۔ دونوں سائیڈ سے گولڈن براؤن سینک لیں۔ اسپائسی قصوری توافش تیا رہے۔پیاز کی سلاد، ہرے دھنیے کی چٹنی اورتندوری نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan