Shell Fish Salad Tips in Urdu - Shell Fish Salad Totkay - Tip No. 882

Urdu Totkay Shell Fish Salad ٍشیل فش سلاد (Tip No. 882) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shell Fish Salad Recipe In Urdu

ٍشیل فش سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 882

اجزاء:
مچھلی ایک پاؤنڈ
لیموں 2عدد
سکیلوپ مچھلی 6عدد
بڑی پران مچھلی ابلی ہوئی 6عدد
سبزمرچیں کٹی ہوئی تھوڑی سی
کھیرا چھلا ہوا آدھا
سلاد کے پتے کٹے ہوئے حسب خواہش
انڈے سخت ابلے ہوئے 6عدد
ہرن ساس کا طریقہ:
4اونس پنیر اور 2/3کپ دودھ کو بلینڈر میں مکس کر لیں ۔پھر ایک قطرہ لیموں کا رس اور نمک مرچ بعد میں 3چمچ تازہ کٹا ہوا دھنیا بھی ملا دیں ۔
تیار کرنے کا طریقہ:
مچھلی کو ساس پین میں ڈال کر پانی سے ڈھک دیں پھر ابالیں اور مچھلی کو پوری طرح پک جانے دیں اور آگ بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔جب ٹھنڈے ہو جائے تو نچوڑ کر نکال لیں اور کھال اور کانٹے علیحدہ کر کے مچھلی کے ٹکڑے کر لیں ۔ پھر ایک لیموں نچوڑ کر پیالہ الگ رکھ دیں ۔اسی پانی میں سکیلوپ کو ابالیں پھر نچوڑ کر کھال اتار دیں اور لیموں کا رس ڈال کر پیالہ الگ رکھ دیں پر ان کو خوب ٹھنڈے پانی میں دس منٹ تک بھگوئے رکھیں ۔مرچوں اور کھیر ے کو لمبائی میں باریک باریک کاٹ لیں ۔ پھر سکیلوپ کے بھی ٹکڑ ے کر لیں ۔ بڑی ڈش میں سلاد کے پتے بچھا کر اوپر کھیرا اور ہری مرچیں رکھ دیں ۔درمیان میں مچھلی کا گوشت رکھ کر ٹکڑے کئے ہوئے انڈوں کو ارد گرد رکھ دیں ۔مچھلی کے اوپر پران اور سکیلوپ کو ملا کر رکھ دیں ۔پھر ساس انڈیل کر آہستہ آہستہ مکس کر یں۔
4

More From Machli Ke Pakwan