Balti Fish In Green Masala Tips in Urdu - Balti Fish In Green Masala Totkay - Tip No. 6595

Urdu Totkay Balti Fish In Green Masala بالٹی فش ان گرین مصالحہ (Tip No. 6595) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balti Fish In Green Masala Recipe In Urdu

بالٹی فش ان گرین مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6595

مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل نمک اور ادرک لہسن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
شملہ مرچ،ہری پیاز،ہرادھنیا،پودینہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر ان پر چینی چھڑک لیں،تاکہ ان کی رنگت کھلی ہوئی رہے۔
پھر ان تمام چیزوں میں دہی اور کاٹج چیز ملا کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بلینڈ کئے ہوئے مصالحے کو فرائی کریں۔
چارسے پانچ منٹ بعد اس میں مچھلی کے قتلے شامل کردیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
پھر اس پر کریم کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈالیں اور بغیر ڈھکے ہوئے پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Machli Ke Pakwan