Fish Coconut Curry Tips in Urdu - Fish Coconut Curry Totkay - Tip No. 7308

Urdu Totkay Fish Coconut Curry فش کوکونٹ کری (Tip No. 7308) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Coconut Curry Recipe In Urdu

فش کوکونٹ کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7308

مچھلی کے قتلوں پر ایک کھانے کا چمچ نمک چھڑک کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر انھیں اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔
پیاز کو باریک چوپ کر لیں،دھنیا،نمک،زیرہ،ہلدی اور لال مرچوں کو تین سے چار کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔
پھیلے ہوئے کھلے پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں،اس میں رائی اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں،مصالحے کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر پسا ہوا ناریل ڈال کر ایک سے دو منٹ بھونیں۔
مچھلی کے قتلے ڈال کر احتیاط سے ہلکا سا چمچ چلائیں اور خشک آٹا چھڑک کر ملا لیں۔خیال رہے کہ مچھلی کے قتلوں کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھنا ہے۔
تین سے چار منٹ پین کو کھلا رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں پھر اوپر سے ٹماٹر کا پیسٹ پھیلا کر ڈال دیں،ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔درمیان میں کپڑے سے پکڑ کر ایک سے دو مرتبہ ہلا لیں۔
احتیاط سے پہلے قتلے اُٹھا کر ڈش میں رکھیں پھر اوپر سے مصالحہ ڈال دیں۔
باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan