Keema Masoor Pulao Tips in Urdu - Keema Masoor Pulao Totkay - Tip No. 7193

Urdu Totkay Keema Masoor Pulao قیمہ مسور پلاؤ (Tip No. 7193) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Masoor Pulao Recipe In Urdu

قیمہ مسور پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7193

پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور دو ٹکڑے کئے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی تیل میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں،آدھی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور بقیہ پیاز میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔قیمہ ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
مسور کو دھو کر ایک پیالی پانی میں پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں،ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے اُبالنے رکھ دیں۔
قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک،لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔مسور اور آلو ڈال کر ملائیں پھر ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں پھر چاول (بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھیں ہوئے) اور نمک ڈال کر ملائیں۔
چار سے پانچ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،پانی خشک ہونے پر آدھے چاول نکال لیں۔
درمیان میں تیار شدہ قیمہ ڈال کر اوپر سے چاول ڈال دیں اور تلی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اس اسپیشل بمبئی ڈش کو نکالتے ہوئے بریانی کی طرح تہہ کی شکل میں نکالیں۔سلاد،رائتہ اور کیری کی کھٹی میٹھی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pulao Pilaf