Chicken Liver With Vegetable Fried Rice Tips in Urdu - Chicken Liver With Vegetable Fried Rice Totkay - Tip No. 6545

Urdu Totkay Chicken Liver With Vegetable Fried Rice چکن لیورود ویجیٹیبل فرائیڈ رائس (Tip No. 6545) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Liver With Vegetable Fried Rice Recipe In Urdu

چکن لیورود ویجیٹیبل فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6545

چکن کی کلیجی کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ پھر صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح پانی نتھار لیں۔
کلیجی کے ٹکڑوں کو پیالے میں ڈال کر اسے نمک اور ادرک لہسن سے میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
فرائیڈ رائس تیار کرنے کے لئے ڈیڑھ پیالی ابلے ہوئے ٹھنڈے کئے ہوئے چاول لے لیں، دو انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک ، کالی مرچ اور زردے کا رنگ ملا لیں ۔
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے دو جوئے لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں ،پھر اس میں چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں ۔
پھر باریک کٹی ہوئی بند گوبھی ، شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
آخر میں ایک چائے کا چمچ سفید مرچ ، سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح فرائی کرکے چولہے سے اتارلیں۔
پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ کلیجی مکمل طور پر پک جائے (تقریباً چار سے پانچ منٹ )اور چولہے سے اتارلیں۔

More From Pulao Pilaf