Kofta Platter Tips in Urdu - Kofta Platter Totkay - Tip No. 6592

Urdu Totkay Kofta Platter کوفتہ پلیٹر (Tip No. 6592) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat Kofta in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kofta Platter Recipe In Urdu

کوفتہ پلیٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6592

ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ،ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور دھنیا بھون کر کوٹ لیں۔
کوفتے بنانے کے لئے قیمے کو دھو کر خشک کرلیں اور اس میں ہری مرچیں،ہرا دھنیا،بھنا ہوا بیسن،دودھ میں ڈبوئے ہوئے ڈبل روٹی کے سلائسز، بھنا ہوا مصالحہ اور ادرک لہسن ڈال کر چاپر میں پیس لیں۔
نمک ملا کر اس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
چاول بنانے کے لئے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ایک چائے کا چمچ زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں اور اس میں (پہلے سے بھگو کر رکھے ہوئے)چاول ڈال کر بھونیں،پھر اس میں نمک اور ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چاولوں کا پانی خشک ہو جائے۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
ساس تیار کرنے کے لئے،پین میں ٹماٹر کا پیسٹ،ٹماٹو کچیپ،لال مرچ ،کالی مرچ،پسا ہوا گرم مصالحہ ،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ،ایک پیالی پانی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا کر ساس کو حسب پسند گاڑھا کرلیں۔

More From Meat Kofta