Tung Pao Slice Beef Tips in Urdu - Tung Pao Slice Beef Totkay - Tip No. 1071

Urdu Totkay Tung Pao Slice Beef کنگ پاؤ سلائس بیف (Tip No. 1071) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tung Pao Slice Beef Recipe In Urdu

کنگ پاؤ سلائس بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1071

اجزاء:
بیف ڈیڑھ کلو گرام
گھی حسب ضرورت
چلی ساس دو بڑے چمچے
یخنی ایک کپ
پسی ہوئی سیاہ مرچ ایک چمچہ
سیسم آئل چار بڑے چمچے
چینی آدھا چمچہ چھوٹا
سویا پیسٹ دو چمچ
پیاز 50گرام
سویا ساس دو بڑے چمچ
ترکیب:
پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ گوشت بغیر ہڈی کالے کر کے صاف کریں اور اس کے حسب منشاء چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنائیں۔ پھر گوشت کے ٹکڑوں پر پسی ہوئی سیاہ مرچیں سویا پیسٹ اجینو موتو اور سویا ساس ڈالیں۔ گوشت کے باریک کٹے ہوئے سلائس اس مصالہے میں اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تھوڑا ساپانی ڈال کر خوب گرم کریں پھر اس میں گوشت کے پارچے ڈالیں اور یخنی تیار کریں۔ ساتھ ہی اس میں پیاز کے ٹکڑے بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد اس میں چینی چھڑ کیں۔ اب جب یخنی تیار ہو جائے تو گوشت کو الگ نکال لیں۔ فرائی پین میں گھی اور سیسم آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں تمام اجزاء ڈال کرہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں ۔ اس کے بعد اس میں یخنی ڈالیں اور اوپر ڈھکن دے کر مزید دس منٹ تک پکنے دیں۔ آخری پانچ منٹ میں آنچ انتہائی ہلکی کر دیں۔ پھر چولہے سے نیچے اتار یں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Chinese Beef Or Meat