Khushbo Dar Chhamna Machli Tips in Urdu - Khushbo Dar Chhamna Machli Totkay - Tip No. 1443

Urdu Totkay Khushbo Dar Chhamna Machli خوشبو دار چھمنا مچھلی (Tip No. 1443) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khushbo Dar Chhamna Machli Recipe In Urdu

خوشبو دار چھمنا مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1443

اشیاء:
چھمنا مچھلی(سفید) آٹھ عددسلائس
ہلدی ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد میڈیم سائز
لہسن آٹھ سے دس عدد پوتھیاں
سرخ مرچ چار عدد (ثابت)
لونگ پانچ عدد (تازہ)
دار چینی (نسوری) دو انچ لمبائی (والی)
سفید سرکہ دو ٹیبل سپون
سبز مرچیں چار عدد سے پانچ عدد تک
ادرک ایک عدد موٹی والی
زیرہ (ثابت) ایک ٹیبل سپون
دھنیا (ثابت) ایک ٹیبل سپون
ناریل پسا ہوا دو ٹیبل سپون
تیل ٹیبل سپون
ناریل کا پتلا دودھ پون کپ
فرم پانی (kokum) تین ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔چھمنا مچھلی (سفید پامفرٹ) کو اچھی طرح سے صاف کر لیں صاف کر نے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں آہستہ آہستہ دھو لیں دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں۔ خشک کرنے کے بعد کچن ٹاول (تالیہ) سے اچھی طرح سے خشک کر لیں۔
2۔اب اس کے بعد اب چھمنا مچھلی کے سلائس کو ہلدی لگا دیں، ہلدی لگانے کے بعد پندرہ منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔
3۔پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، چھیلنے کے بعداس کے ٹکڑے بنا لیں۔ سبز مرچوں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد درمیان میں سے کاٹ کر اس کے بیج نکال دیں، ادرک اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد دھو لیں، لہسن کو چھیل لیں۔
4۔اس کے بعد اب سفید سرکے میں زیرہ (ثابت) ، دھنیا (ثابت)، پسا ہوا ناریل ، سرخ مرچ (ثابت) ، ادرک ،لہسن ،لونگ، جنگلی دار چینی (نسوری)ڈال کر اچھی طرح سے گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں ، پیسٹ بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
5۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر یں، تیل گرم کرنے کے بعداس میں پیاز ڈال دیں پیاز ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ جب پیاز ہلکا براؤن ہو جائے تو حرارت کم کر دیں۔
6۔اس کے بعد اب اس گرائنڈ کی ہوئی پیسٹ کو ڈال دیں پیسٹ ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر دو منٹ کے لئے پکائیں۔
7۔ اس کے بعد اس میں دو کپ پانی ڈال دیں ، پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے ابال لیں ۔اب اس میں ہلدی لگی ہوئی چھمنا مچھلی کے سلائس ڈالنے کے بعد اس میں نمک اور سبز مرچیں ڈال دیں اب اس کے بعد تیز حرارت پر دو منٹ سے تین منٹ کے لئے پکائیں ، جب چھمنا مچھلی (پامفرٹ) کے سلائس مکمل طور پر پک جائیں تو حرارت میڈیم کر دیں۔
8۔اس کے بعد اب اس میں ناریل کا پتلا دودھ قرم پانی ڈال دیں ، اس کے بعد اب اس میں نمک ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں اب اس کے بعد حرارت کم کر کے تین منٹ سے چار منٹ تک پکائیں ۔
9۔ اب اس ڈش کو گرما گرم چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 195
پروٹین 11.6
چکنائی 12.3
کاروہائیڈریٹس 8.9
فائبر ز(ریشے ) 1

More From Chinese Food