Lahori Matar Pulao Tips in Urdu - Lahori Matar Pulao Totkay - Tip No. 2137

Urdu Totkay Lahori Matar Pulao لاہوری مٹر پلاؤ (Tip No. 2137) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lahori Matar Pulao Recipe In Urdu

لاہوری مٹر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2137

اشیاء:
مٹر ڈیڑھ کپ
چاول ایک پاؤ
پانی تین کپ
مکھن تین چمچ
دار چینی پسی ہوئی ایک چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چمچ
زعفران چند ریشے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چاول کو دھو کر پین میں ڈالیں اور ابال لیں۔ اس میں نمک ملا کر ایک ابال لے آئیں۔ آنچ کم کر کے پانچ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کو دوبارہ خشک کر لیں۔ ایک نان اسٹک سوس پین میں مکھن گرم کر یں اس میں سے آدھا مکھن نکال کر الگ رکھ دیں۔ اس کے بعد چاول اور مٹر کا چوتھائی حصہ ڈال دیں اسی طرح تہہ لگاتے جائیں آٹھ منٹ تک پکائیں بچا ہوا مکھن اوپر ڈال دیں۔ آخر میں دار چینی اور زیرہ چھڑک دیں ڈھکن ڈھک کر گیلے کپڑے سے کنارے سیل کر دیں اور مزید بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں چاولوں میں سے تین کھانے کے چمچ چاول نکال کر زعفران باؤل میں ڈال دیں(زعفران کو ایک چمچ کھانے کے چمچ ابلے ہوئے پانی میں بھگو دیں۔) بچے ہوئے چاول سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر سے زعفران والے چاول ڈال کر سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao