Chicken Tikka Biryani Tips in Urdu - Chicken Tikka Biryani Totkay - Tip No. 4978

Urdu Totkay Chicken Tikka Biryani چکن تکہ بریانی (Tip No. 4978) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Tikka Biryani Recipe In Urdu

چکن تکہ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4978

چکن کو سرکہ، پسی لال مرچ، پساگرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، اورنج رنگ اور ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک لگاکر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں
پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر چکن کو بیس منٹ کے لئے پکالیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے
آخر میں کوئلے سے دم دیں
مصالحہ بنانے کے لیے:
تیل گرم کرکے اس میں پیاز پندرہ منٹ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں
اب ان میں باریک کٹے ٹماٹر شامل کریں
ساتھ ہی پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں
اب اس میں ایک کپ دہی ڈال کر بھونیں اور چکن کے ساتھ ہرا مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں
پھر الگ سے چاولوں کو دو چائے کے چمچ نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ تین چوتھائی ابال لیں
آخر میں مصالحے پر چاولوں کی تہہ بنائیں اور دم پر رکھیں

More From Biryani Aur Pulao