Lobster Chen Chodish Tips in Urdu - Lobster Chen Chodish Totkay - Tip No. 1165

Urdu Totkay Lobster Chen Chodish لوبسٹر چن چوڈش (Tip No. 1165) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lobster Chen Chodish Recipe In Urdu

لوبسٹر چن چوڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1165

اجزا:
یخنی آدھا کپ
لیمن ایک عدد
اجوائن چمچ
سویا چٹنی ایک چمچ
کارن فلور ایک چمچ
سیاہ مرچیں چمچ
لو بسٹر 500 گرام
پیاز 50گرام
ٹماٹر 100گرام
لہسن چار جوئے
تیل حسب ضرورت
اجینو موتو حسب ذائقہ
ترکیب:
ٹماٹر گرم پانی میں ابال کر چھلکے اتار لیں اور گودا الگ رکھ لیں۔ لیموں کا رس نکال لیں اور چھلکے کتر لیں۔ پیاز اور لہسن سل پر باریک پیس لیں ۔ لوبسٹر صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ان پر اجینو موتو چھڑک دیں ۔ ایک برتن میں تل خوب گرم کر کے اس میں لوبسٹر کے ٹکڑے فرائی کریں اور سرخ کر کے چھلنی سے باہر نکال کر رکھ لیں۔ ایک دوسرے فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس لہسن، پیاز ،ٹماٹر کا گودا، سیاہ مرچیں، کارن فلور، سویاچٹنی ،اجینو موتو ،اجوائن اور یخنی ڈال کر درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں ۔پھر اس میں لوبسٹر کے فرائی ٹکڑے ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔ اور مزید پانچ منٹ تک چولحے پر رہنے دیں۔ پھر اس میں لیموں کے چھلکے کترے ہوئے چھڑک کر چمچ کے ساتھ مکس کریں۔ چولحے سے اتار لیں مزید ار ڈش تیار ہے۔

More From Chinese Food