Chinese Dumplings Tips in Urdu - Chinese Dumplings Totkay - Tip No. 6733

Urdu Totkay Chinese Dumplings چائنیز ڈمپلنگز (Tip No. 6733) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Dumplings Recipe In Urdu

چائنیز ڈمپلنگز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6733

میدے میں تین کھانے کے چمچ کارن فلور اور نمک ڈال کر ملائیں اور اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا شامل کر دیں۔سادہ پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیں۔
پیاز،ہری پیاز(پتیاں علیحدہ کرکے)،مشرومز اور گاجر کو چوپ کر لیں۔
فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کے جوؤں کو کچل کر ڈالیں اور خوشبو آنے پر اس میں ہری پیاز کی پتیوں کے علاوہ تمام سبزیاں ڈال دیں۔
تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں نمک،سفید مرچ،اویسٹر ساس،سویا ساس اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
گندھے ہوئے میدے کی چپاتی بیل کر اس کی گول کٹر کی مدد سے پوریاں کاٹ لیں اور ان پر کارن فلور چھڑک کر رکھ دیں۔
تیار کئے ہوئے مکسچر کو ٹھنڈا کرکے ان پوریوں کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ رکھیں اور کناروں پر انڈا لگا دیں۔
سب طرف سے پوری کو سمیٹ کر پوٹلی کی شکل میں لا کر بند کر دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان ڈمپلنگز کو سنہری فرائی کر لیں۔

More From Worldwide Food