Macher Jhol Tips in Urdu - Macher Jhol Totkay - Tip No. 1754

Urdu Totkay Macher Jhol ماچھر جھول (Tip No. 1754) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Macher Jhol Recipe In Urdu

ماچھر جھول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1754

اجزاء:
مچھلی 1کلو گرام
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
آلو (چھوٹا) ایک عدد
پاروال چار عدد
بینگن ایک عدد(چھوٹا)
بین(Sem) چار عدد
سونف ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک سنٹی میٹر ٹکڑا
تیل ایک کھانے کا چمچ
پانچ پوڑا چائے کا چمچ
نمک 3/4چائے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد (کٹی ہوئی)
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر نصف ہلدی مل کر الگ سے رکھ لیں ۔ آلو کو چھیل کر اُنگلی کی طرح کے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پاروال کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ بینگن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹیں۔ بین کو پورا رکھتے ہوئے اوپر اور نچلی سطح سے ایک جیسا کر لیں۔ سونف اور ادرک کو گرائنڈ کر یں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے پانچ پوڑا ڈال کر جوش دیں۔ جب وہ اپنا جوس چھوڑ دے تو سبزیاں ڈال کر چمچ سے ہلاتے ہوئے دو منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر ہلدی گرائنڈ شدہ مصالحے ڈال کر مزید دو گھنٹے تک فرائی کر یں۔ اس کے بعد سبزیاں پکانے کے لئے کافی پانی ڈال کر نمک بھی ڈالیں۔ ڈھکن دیکر پکائیں۔ جب سبزیوں کا 3/4حصہ گل جائے تو مچھلی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اس ڈش کی گریوی سوپ کی طرح کی ہے اس لئے اسی تناسب سے پانی شامل کر یں۔ اتنا پکائیں کہ مچھلی اچھی طرح گل جائے۔

More From Machli Ke Pakwan