Machli Aur Aloo Methi Tips in Urdu - Machli Aur Aloo Methi Totkay - Tip No. 2866

Urdu Totkay Machli Aur Aloo Methi مچھلی اور آلو میتھی (Tip No. 2866) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Aur Aloo Methi Recipe In Urdu

مچھلی اور آلو میتھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2866

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
آلو آدھ کلو
میتھی(سوکھی) ایک پیکٹ
نمک حسب پسند
پیاز ایک پاؤ
ہلدی آدھ ٹی اسپون
لہسن دو چھٹانک
دھنیا(پسا ہوا) ایک ٹی اسپون
ادرک ایک چھٹانک
دہی ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
سفید زیرہ دو چٹکی
ترکیب:
مچھلی کے درمیان سے ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے تک انہیں پڑا رہنے دیں۔ پھر بیسن سے انہیں اچھی طرح مل مل کر دھو لیں۔ ان پر لہسن، نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور ادرک پیس کر لگا دیں اور دو سے چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اب گھی کڑ کڑائیں اور اس میں مچھلی مصالحے سمیت تل لیں۔ ادھ گلی ہو جائے تونکال لیں۔ دیگچی میں باقی گھی بھی کڑ کڑائیں۔ اس میں پیاز کے لچھے اور لہسن کے جوئے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ پھر ان کو پیس لیں۔ اب دہی پھینٹ کر آلو ڈال دیں۔ تھوڑا پانی ڈال دیں اور ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیا جائے۔ آہستہ آہستہ اسے پکنے دیں۔ جب آلو گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو مچھلی اور سوکھی میتھی ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ شوربہ رکھنا مقصود ہوتو آلو گلنے کے بعد حسب پسند شوربہ رکھ سکتی ہیں۔

More From Machli Ke Pakwan