Masalay Dar Cheeni Bund Gobhi Tips in Urdu - Masalay Dar Cheeni Bund Gobhi Totkay - Tip No. 2046

Urdu Totkay Masalay Dar Cheeni Bund Gobhi مصالحے دار چینی بند گوبھی (Tip No. 2046) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalay Dar Cheeni Bund Gobhi Recipe In Urdu

مصالحے دار چینی بند گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2046

اجزاء:
چینی بند گوبھی 500گرام
ادرک دس گرام
خشک سرخ مرچیں دس گرام
چینی 75گرام
پیاز 15گرام
نمک 7.5گرام
سیسم آئل 25ملی لیٹر
سرکہ 2.5ملی لیٹر
پانی 50ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
بند گوبھی کا اوپر کا حصہ ہٹا دیں۔ یعنی پتے ۔ صرف ڈنٹھل استعمال کر یں۔ ان کوتراش کر دھو لیں۔ ڈنٹھل کو لمبائی میں دو حصوں میں چیر یں۔ اورپھر ایک سینٹی میٹر چوڑے لچھوں میں کاٹ لیں۔ ان کو پلیٹ پر رکھیں۔ ان پر نمک چھڑ کیں اور تین یا چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ پانی گرا دیں اور گوبھی اچھی طرح سوکھ جانے دیں۔ پیش کی جانے والی پلیٹ میں ترتیب سے رکھیں پیاز ادرک اورمرچیں ریزہ کر لیں۔
پکانے کی ترکیب :
تیل پین میں گرم کر یں۔ جب تیل ابلنے کے قریب ہومرچیں ڈال کر مواد کو پین میں اچھا لیں۔ اور اتنا فرائی کر یں کہ اس کی رنگت ارغوانی کالی ہوجائے۔ پیاز اور ادرک اس میں ڈال دیں۔ چند سیکنڈ سٹر کریں۔ پھر پانی ا ور چینی اس میں ڈال دیں جب کھانڈ گھل جائے سرکہ ڈال کر جوش دیں۔ آگ سے ہٹا لیں۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس کو گوبھی پر ڈال دیں۔ پلیٹ کو ڈھک دیں۔ اور اس کو تین سے چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ پیش کرتے وقت بند گوبھی کو درمیان سے کاٹ دیں۔ گوبھی کے اوپر پیاز، ادرک اور مرچیں ڈال دیں۔ گوبھی کے پتے ”ہاٹ کیج رولز “ بنا نے میں استعمال کر یں۔ پتوں کو مقشر کر لیں ابلتے پانی میں ۔ ان میں نمک ملائیں۔ اور آخر میں مذکورہ بالا سوس ان پر ڈال دیں۔ ان کو پلیٹ کر چھوٹے رولز بنائیں۔ کہ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اور پیش کر یں۔

More From Chinese Food