Vegetable Isto Tips in Urdu - Vegetable Isto Totkay

ویجیٹیبل اسٹو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Vegetable Isto Recipe In Urdu

اشیاء:
ٹماٹر 675گرام(بیج اور چھلکا نکال کر چوپ کر لیں)
بینگن (بڑے سائز کے)دو عدد
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچے
پیاز (سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
لہسن کے جوے 2-3عدد(باریک چوپ کر لیں)
پیلی شملہ مرچ ایک عدد(بڑے سائز کی بیج نکال کر اسٹرپس کاٹ لیں)
کھیرے دو عدد(موٹے سلائسز کاٹ لیں)
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
بینگن کو دھو کر اس پر برش سے تیل لگا کر گرم کوئلوں پر رکھ کر بھون لیں۔ بینگن کا اوپری حصہ جب بھن کر بھورا ہونے لگے تو بینگن کو کوئلوں پر سے ہٹا کر اس کے سلائسز کاٹ لیں۔ ایک ہیٹ پروف کیسرول ڈش میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر چمچہ چلاتے ہوئے 10منٹ تک پکائیں۔ پیاز کے گولڈن ہونے پر اس میں لہسن، شملہ مرچ اور کھیرا ڈال کر مزید 10منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں ٹماٹر اور بینگن کے بھنے ہوئے کیوبز ڈال کر چمچہ چلائیں۔ نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر احتیاط سے مکس کر یں اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 20-25منٹ تک پکائیں۔ (اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی جائیں تاکہ آمیزہ وپیندے میں نہ لگے۔)پانی خشک ہونے کے بعد آمیزے کو سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ مزیدارویجی ٹیبل اسٹو تیار ہے۔ چاول یا روٹیوں کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

More From Chinese Food - مزید