Masalay Daar Noodles Tips in Urdu - Masalay Daar Noodles Totkay - Tip No. 3084

Urdu Totkay Masalay Daar Noodles مصالحے دار نوڈلز (Tip No. 3084) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalay Daar Noodles Recipe In Urdu

مصالحے دار نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3084

اجزاء:
تازہ بنی ہوئی یا پیکٹ کی نوڈلز 500گرام
سفید مرچ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ(پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز باریک شدہ دو عدد
نمک حسب ذائقہ
گائے یا بکرے کے گوشت کا قیمہ 250گرام
مرغی کی یخنی دو کپ
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
سرکہ دو کھانے کے چمچے
ادرک (باریک کٹی) ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
دوکھانے کے چمچ تیل گرم کر کے قیمہ ڈال کر خوب بھونیں۔ ایک چمچ لال مرچ اور حسب ذائقہ نمک بھی ملا لیں اور تیار کرکے رکھ لیں۔ یخنی گرم کرکے سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس ملا لیں حسب ذائقہ نمک بھی شامل کر یں اور یخنی کو گرم رکھیں۔ کھلے پین میں پانی میں نمک ڈال کر ابا لیں اور نوڈلز ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر جب نوڈلز نرم ہو جائیں تو پانی نچوڑ دیں۔ پیش کرنے سے قبل چھوٹے پیالوں میں نوڈلز پر گرم گرم یخنی ڈالیں اس پر پکا ہوا قیمہ ڈالیں اور پھر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑک دیں۔

More From Fast Food