Matar Aloo Kay Roll Tips in Urdu - Matar Aloo Kay Roll Totkay - Tip No. 3476

Urdu Totkay Matar Aloo Kay Roll مٹر آلو کے رول (Tip No. 3476) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Matar Aloo Kay Roll Recipe In Urdu

مٹر آلو کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3476

اشیاء:
آلو آدھا کلو
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب ضرورت
کالی مرچیں (پسی ہوئی) ایک چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
مٹر آدھا کلو
انڈے چار عدد
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
آلو پہلے ابال لیں اور اس کے بعد انہیں اچھی طرح چھیل لیں۔ ان میں نمک، سرخ مرچ، اور کالی مرچ ملائیں۔ مٹر کے دانے علیحدہ برتن میں اتنی دیر پکائیں کہ وہ گل جائیں۔ پھر انہیں بھی نمک، کالی مرچ ملا کر اچھی طرح ملا لیں اب پسے ہوئے آلوؤں کے دو یا تین انچ لمبے رول بنائیں اور ان کے درمیان پسے ہوئے مٹر رکھتے جائیں۔ اس کے بعد رول کے کنارے ملا کر انہیں بند رول کی شکل دے دیں۔ اب انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگائیں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں انہیں ڈبو کر ہلکی ہلکی آنچ پر تلیں۔ جب وہ سرخی مائل ہو جائیں تو نکال لیں۔ یہ ڈش کھانے کے علاوہ چائے کے ساتھ بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

More From Potato