Mini Garlic Pizza Tips in Urdu - Mini Garlic Pizza Totkay - Tip No. 7097

Urdu Totkay Mini Garlic Pizza منی گارلک پیزا (Tip No. 7097) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mini Garlic Pizza Recipe In Urdu

منی گارلک پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7097

لہسن اور ہرا دھنیا باریک پیس لیں اور اس میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک اور کالی مرچ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
فرنچ بریڈ کی سلائسز کاٹ کر اس پر یہ پیسٹ لگائیں اور اسے گرم اوون میں پانچ سے سات منٹ رکھ کر نکال لیں۔
دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں،پھر اس میں چھوٹی بوٹیاں کی ہوئی چکن کو نمک اور لال مرچ کے ساتھ تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ٹماٹو کیچپ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور تیل علیحدہ ہونے تک پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
فرنچ بریڈ کی سلائسز پر اس چکن مکسچر کو پھیلا کر لگائیں اور اوپر سے کش کیا ہوا چیز،باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ اور زیتون ڈال کر گرم اوون میں اتنی دیر رکھیں کہ چیز پگھل جائے۔
اوون سے نکال کر گارلک بریڈ پیزا کو گرم گرم کافی کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Pizza