Chicken Mashroom Pizza Tips in Urdu - Chicken Mashroom Pizza Totkay - Tip No. 6349

Urdu Totkay Chicken Mashroom Pizza چکن مشروم پیزا (Tip No. 6349) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Mashroom Pizza Recipe In Urdu

چکن مشروم پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6349

ایک فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچے زیتون کا تیل گرم کرکے اس میں مرغی کی اسٹرپس‘ہری پیاز‘تازی سرخ مرچ‘سرخ شملہ مرچ اور مشروم ڈال کر تیز آنچ پر 2-3منٹ تک تلیں۔
اب نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں۔اضافی تیل نتھارکر اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔
اب اس میں ہرادھنیا ڈال کر مکس کریں۔
اب پیزابیس پر پہلے زیتون کا تیل لگائیں اس کے بعد چلی گارلک سوس لگائیں۔
اس کے بعد اس کے اوپر مرغی اور مشروم والا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں۔باقی بچا ہوا زیتون کا تیل اوپر ڈال دیں۔
موزریلا چیز کو کدوکش کرکے پیزا کے اوپر ڈالیں ۔
پیز ا کو پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر 20-25منٹ تک بیک کریں۔
خستہ اور گولڈن ہوجائے اور پنیر پگھل جائے تو اوون سے نکال کر گرماگرم شروع کریں۔

More From Pizza