Mirch Masala Daal Chicken Tips in Urdu - Mirch Masala Daal Chicken Totkay - Tip No. 6584

Urdu Totkay Mirch Masala Daal Chicken مرچ مصالحہ دال چکن (Tip No. 6584) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mirch Masala Daal Chicken Recipe In Urdu

مرچ مصالحہ دال چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6584

چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھو کر رکھ لیں،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔چنے کی دال کو ابال کر گلالیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو سفید زیرہ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ثابت لال مرچیں اور پیاز ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔
اس میں ٹماٹر،لال مرچیں،ہلدی اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں،جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر بھونیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر ابلی ہوئی دال شامل کردیں اور اچھی طرح ملا کر آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکانے کے بعد دال میں املی کا رس ،لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Pakistani Cuisine