Dahi Ki Tarkari Tips in Urdu - Dahi Ki Tarkari Totkay - Tip No. 584

Urdu Totkay Dahi Ki Tarkari دہی کی ترکاری (Tip No. 584) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Ki Tarkari Recipe In Urdu

دہی کی ترکاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 584


اشیاء:۔
دہی ایک کلو گرام
بیسن ۲۵۰ گرام
پیاز ۱۲۵ گرام
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
سفید زیرہ ۴۰ گرام
ادرک ۴۰ گرام
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ترکیب:۔
دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں۔ اور دو تین گھنٹے تک لٹکا رہنے دیں۔ جب اچھی طرح نچڑ جائے تو اتار لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں کوفتے کے برابر بنا لیں۔ اس بیسن میں نمک، مرچ ڈال کر گھول لیں اور گولیوں کو بیسن سے تر کر کے گھی یا تیل میں تل لیں۔ پھر پیاز کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں اور اس میں سب مسالہ اور زیرہ ڈال کر مسں مسالہ تیار کر لیں۔ جب سالن کی طرح تیار ہو جائے تو دہی کے کوفتے اس میں ڈال دیں اور ہر دھنیا وغیرہ ڈال کر اتار لیں۔ نہایت عمدہ دہی ترکاری تیار ہے۔

More From Pakistani Cuisine