Karahi Paneer Tips in Urdu - Karahi Paneer Totkay - Tip No. 5160

Urdu Totkay Karahi Paneer کڑاہی پنیر (Tip No. 5160) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Karahi Paneer Recipe In Urdu

کڑاہی پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5160

ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
آئل میں پنیر کے مکعب (Cubes) ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر لیں
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
نچوڑنے کے بعد انہیں 15 منٹ تک گرم پانی میں ڈال دیں
دوبارہ نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
ایک کڑاہی میں مکھن گرم کریں
مکھن میں سوکھا دھنیا شامل کریں
2 منٹ تک بھونیں
ادرک پیسٹ شامل کریں
مزید 1 منٹ تک بھونیں
ٹماٹر شامل کریں
اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل گریوی (شوربے) سے علیحدہ ہو جائے
پسی ہوئی سرخ مرچ، کریم، سوکھی میتھی، اور نمک شامل کریں
3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
پنیر شامل کریں
اس کے ساتھ ساتھ پسی ہوئی الائچی اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں
بخوبی مکس کریں
3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
دھنیا کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Pakistani Cuisine