Paneer Rezala Tips in Urdu - Paneer Rezala Totkay - Tip No. 6924

Urdu Totkay Paneer Rezala پنیر رزالہ (Tip No. 6924) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Rezala Recipe In Urdu

پنیر رزالہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6924

کاٹج چیز کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس پر ہلکا سا کارن فلار چھڑکیں اور انھیں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں،پیاز اور ناریل کو بلینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
دہی میں ادرک لہسن،نمک،پسی ہوئی لال مرچیں اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں لونگ،الائچی اور تیزپات ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں دہی کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تمام مصالحے اچھی طرح مکس ہو کر پیسٹ بن جائے۔
علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز کے پیسٹ کو اتنی دیر فرائی کریں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
اس میں تیار کیا ہوا دہی کا مکسچر شامل کرکے گریوی گاڑھی ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں ثابت لال مرچیں،پسی ہوئی ہری مرچیں،باریک کٹی ہوئی ادرک،لیموں کا رس،خشک دودھ کا پاؤڈر اور فرائی کیا ہوا کاٹج چیز ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک دم پر رکھ دیں۔

More From Pakistani Cuisine