Moong Gosht Tips in Urdu - Moong Gosht Totkay - Tip No. 6565

Urdu Totkay Moong Gosht مونگ گوشت (Tip No. 6565) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Moong Gosht Recipe In Urdu

مونگ گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6565

سب سے پہلے مونگ کو صاف دھو کر تین پیالی گرم پانی میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پیاز،ٹماٹر اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔
اس میں ادرک،لہسن،لال مرچ،ہلدی،ٹماٹر اور گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور بھگوئے ہوئے مونگ کو پانی سمیت اس میں شامل کردیں۔اچھی طرح مکس کرکے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل طور پر گل جائے۔
ہری مرچیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے ساٹ منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

More From Meat And Vegetable