Moroccan Rice Tips in Urdu - Moroccan Rice Totkay - Tip No. 6419

Urdu Totkay Moroccan Rice مراکشی رائس (Tip No. 6419) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Moroccan Rice Recipe In Urdu

مراکشی رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6419

آلو اور گاجر کے چھوٹے کیوبز کو ابال کر رکھ لیں،چاولوں کو دھو کر بھگودیں۔
پھر ایک پین میں کوکنگ آئل میں مٹر،آلو اور گاجر کو فرائی کرکے نکال لیں۔پھر اسی پین میں ادرک لہسن ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال دیں۔
ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں،پھر اس میں چاول شامل کریں اور ساتھ ہی سفید مرچ پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
جب چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں تمام سبزیاں ڈال کر مکس کریں اور دم پر رکھ دیں۔
تیار ہونے پر ڈش میں سب سے پہلے چاولوں کو نکالیں اس کے اوپر فرائی سویاں اور آخر میں کشمش ڈالیں۔

More From Pulao Pilaf