Masaledar Mutton Pulao Tips in Urdu - Masaledar Mutton Pulao Totkay - Tip No. 7438

Urdu Totkay Masaledar Mutton Pulao مصالحے دار مٹن پلاؤ (Tip No. 7438) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masaledar Mutton Pulao Recipe In Urdu

مصالحے دار مٹن پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7438

سب سے پہلے گوشت کو صاف پانی سے دھو کر رکھ لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور اس میں گوشت کو سنہری ہونے تک بھونیں۔
پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں اور ابال آنے پر ہری مرچیں اور دو پیاز کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈال دیں ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
چاولوں کو دھو کر بھگو دیں اور علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
اس میں پسا ہوا ادرک لہسن،زیرہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
پھر گوشت کو یخنی سے نکال کر اس مصالحے میں ڈال کر بھون لیں۔
چاولوں کو پانی سے نکال کر گوشت کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر یخنی (یخنی کم از کم تین پیالی ہو ورنہ پانی ملا لیں) ڈال دیں،نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
پانی خشک ہونے پر آ جائے تو ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔

More From Pulao Pilaf