Sohan Halwa Six Tips in Urdu - Sohan Halwa Six Totkay - Tip No. 789

Urdu Totkay Sohan Halwa Six سوہن حلوا (Tip No. 789) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sohan Halwa Six Recipe In Urdu

سوہن حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 789


اجزا ء:
نشاشتہ دوسو پچاس گرام
میدہ آدھ کلو
چینی تین کلو
پانی حسب ضرورت
اخراٹ کی گری ایک کلو حلوے کے لئے
دوسو پچاس گرام کافی ہے
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
نشاستہ اور میدہ کو پانی میں ملا کر بھگو دیں اور اسے دو گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں ۔لیکن اس بات کا خاص خیال رہے کہ اس میں گٹھلیاں نہ پڑ جائیں ۔اس کے بعد چینی کو دودھ سے صاف کر کے بکھر تیار کریں اسکے بعد میدہ اور نشاستہ جو متھا ہوا رکھا ہو اس کو آگ پر رکھ دیں ۔ آگ ہلکی رہے ۔ جب پکتے پکتے مرکب گاڑھا ہو جائے تو جلدی سے آگ نیچے سے کھینچ لیںآ گ کھینچتے ہی جب بادل کی طرح ٹکڑے پھٹنے لگیں تو بکھر ڈال کر خوب ملا لیں۔ جب اچھی طرح جائے اورمر کب یک جان ہو جائے تو آگ سے نیچے اتار کر چار برابر حصے کر دیں اور اسکے بعد ایک حصہ کو پھر کڑاہی میں ڈل کر بھٹی پر رکھیں اور تھوڑا تھوڑا گھی ملا تے جائیں اسکے بعد جب حلوا گھی چھوڑنے لگے ہو اس طرح باقی حصہ تیارکر لیں ۔اب اس کی چاشنی کو دیکھیں جب مرکب کا رنگ بادامی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ حلوا تیار ہے ۔ اس وقت اس میں اخروٹ کی صاف شدہ گریاں بھی ملالیں اس مرکب کو پرات میں ڈال کر پپٹری جما دیں بس اخرو ٹوں کی گریوں کا سوہن حلوا تیار ہے ۔یہ لذیذ ہونے کے علاوہ بدن کو طاقتور بناتا ہے تجارت کے لئے چاندی کے ورق لگاکر ٹرے میں سجا دیں ۔یہ سوہن حلوہ بڑا لذیذ ہوتا ہے ۔اور مدت دیر تک خراب نہیں ہوتا ۔

More From Halwa Jaat