Rezala Tips in Urdu - Rezala Totkay - Tip No. 2203

Urdu Totkay Rezala رزالہ (Tip No. 2203) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rezala Recipe In Urdu

رزالہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2203

اشیاء:
مٹن کلو
سفید پیاز دو عدد
چھوٹی الائچی پانچ عدد
ادرک کا عرق ایک چائے کا چمچہ
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
لہسن کا عرق چائے کا چمچہ
خشک ناریل دو کھانے کے چمچے
کھویا 50گرام
دہی کپ(پھینٹ لیں)
گھی تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
کیوڑا ایسنس ایک قطرہ
گارنشنگ کے لئے:
چاندی کے ورق
ترکیب:
گوشت کو صاف کر کے دھو لیں۔ پیاز اور ناریل کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے باریک پیسٹ بنا لیں۔ ایک پتیلی میں گوشت کے ٹکڑے رکھ کر اس میں 2کپ پانی ڈال دیں اور ذرا سا نمک اور چھوٹی الائچی شامل کر دیں۔ ڈھکن ڈھک کر اس وقت تک پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ گھی گرم کر یں۔ اس میں پیاز اور ناریل کا پیسٹ، ادرک اور لہسن کے عرق کو ڈال کر فرائی کر لیں۔ اس میں ابلا ہوا گوشت دہی، سفید مرچ پاؤڈر ، کھویا، کیوڑہ ایسنس اور نمک ملا دیں۔ 2-3منٹ تک پکائیں۔ چاندی کے ورق سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef