Fry Masala Boti Tips in Urdu - Fry Masala Boti Totkay - Tip No. 7307

Urdu Totkay Fry Masala Boti فرائی مصالحہ بوٹی (Tip No. 7307) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fry Masala Boti Recipe In Urdu

فرائی مصالحہ بوٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7307

گوشت کی بوٹیوں کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں،دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،دھنیا،زیرہ،چاٹ مصالحہ،کالی مرچ اور پپیتا ڈال کر ملائیں اور اس سے گوشت کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں گرم مصالحہ چھڑک کر درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھک دیں۔
تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ کر اُتار لیں اور کوئلہ نکال دیں۔
پراٹھوں کے ساتھ ان مزیدار بوٹیوں کو انجوائے کریں۔

More From Gosht Aur Beef