Nalli Biryani Tips in Urdu - Nalli Biryani Totkay - Tip No. 6438

Urdu Totkay Nalli Biryani نلی بریانی (Tip No. 6438) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nalli Biryani Recipe In Urdu

نلی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6438

گوشت اور نلیوں کو صاف دھو کر باؤل میں رکھیں اور اسے ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ ،پسا ہوادھنیا اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرلیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں(درمیان میں اگر پانی خشک ہونے پر آجائیں تو ایک پیالی پانی اور شامل کردیں)۔چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر رکھ لیں۔
آلو بخاروں کو دھوکر آدھی پیالی پانی میں بھگو کررکھیں اور گوشت گلنے پر اس میں ہری مرچوں کے ساتھ شامل کردیں۔
گلے ہوئے گوشت کو پھیلے ہوئے پین میں ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوادھنیا پودینہ ڈالیں پھر ابلے ہوئے چاول ڈال کر دودھ میں ملا ہوا زردے کا رنگ ڈالیں اور آخر میں پسی ہوئی الائچی اور جائفل جاوتری چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani