Masaledar Biryani Tips in Urdu - Masaledar Biryani Totkay - Tip No. 7447

Urdu Totkay Masaledar Biryani مصالحے دار بریانی (Tip No. 7447) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masaledar Biryani Recipe In Urdu

مصالحے دار بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7447

سب سے پہلے بڑی الائچی‘کالی مرچ‘دار چینی‘جائفل اور جاوتری کو گرائنڈ کر لیں۔
گھی/تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈالیں اور گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔
اس کے بعد ادرک‘لہسن‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی مکس کر کے پیاز کے ساتھ شامل کر دیں۔اچھی طرح فرائی کر لیں۔
اس کے بعد ٹماٹر‘ہری مرچیں اور مرغی کا گوشت ڈال کر بھون لیں۔
اس کو ڈھک کر پکائیں جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔
جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو چاولوں کو چھان لیں۔
اس کے بعد دیگچی میں چاولوں کی تہہ بچھائیں‘اس پر مرغی گریوی کے ساتھ ڈال دیں۔
گرائنڈ کیا ہوا گرم مصالحہ پاؤڈر،پودینہ‘آلو بخارہ‘لیموں کا جوس‘کالا زیرہ‘زردے کا رنگ اور چاول کی تہہ گوشت پر بچھا دیں۔
اوپر سے 1/4 کپ گھی/تیل ڈال کر 5 منٹ تک تیز آنچ پہ پکائیں۔
اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ تقریباً 20 منٹ تک پکائیں۔
مزیدار مرغی بریانی تیار ہے‘سرونگ پلیٹ میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

More From Biryani