Omelette Tips in Urdu - Omelette Totkay - Tip No. 2468

Urdu Totkay Omelette آملیٹ (Tip No. 2468) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Omelette Recipe In Urdu

آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2468

اشیاء:
چکن دو درمیانہ سائز کی بوٹیاں
انڈے دو عدد
پیاز ایک عدد(چوکور ٹکڑے)
پنیر سلائس دو عدد
ٹماٹر(چوکور ٹکڑے) ایک عدد
آلو(چوکور ٹکڑے) ایک عدد
ہری مرچ ایک چھوٹی سی
ہرا دھنیا ایک چمچہ
نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ
چینی ایک چٹکی
دودھ دو ٹیبل سپون
کوکنگ آئل ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
چکن ابال کر ریشہ ریشہ کر لیں اور آدھا کپ یخنی رکھیں۔ فرائنگ پین میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پیاز ڈال کر ہلکا سنہری کر لیں۔ اس میں آلو کے کیو بس اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑا فرائی کر یں۔ اب اس میں یخنی ڈال کر اس میں ٹماٹر ، ہرا دھنیا اور چکن کے ریشے ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔ پنیر کے سلائس میں اس میں شامل کر دیں۔ انڈوں میں چینی، دودھ، نمک ،کالی مرچ ، ڈال کر پھینٹ لیں۔ تیار شدہ مرکب میں ڈال دیں۔ دونوں طرف سے سنہری ہو جائے تو سلائسز یا روٹی کے ساتھ دیں۔

More From Eggs