Nariyal Custard Cup Tips in Urdu - Nariyal Custard Cup Totkay - Tip No. 2779

Urdu Totkay Nariyal Custard Cup ناریل کسٹرڈ کپ (Tip No. 2779) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jelly Aur Custard in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Custard Cup Recipe In Urdu

ناریل کسٹرڈ کپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2779

اشیاء:
مکھن تازہ 100گرام
چینی پسی ہوئی 100گرام
میدہ 100گرام
ناریل کدوکش کیا ہوا ایک پیالی
بیکنگ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ
لیموں ایک عدد
انڈے دو عدد
چیری چار عدد
گریس پروف کاغذ ایک عدد
ترکیب:
عام سائز کی چار پیالیاں لے کر ان کو تھوڑا سا مکھن لگائیے اور اندر سے چکنا کر لیجئے۔تھوڑا سا گر یس کاغذ بھی چکنا کر لیجئے۔مکھن اور چینی کو مکسر میں یا کانٹے سے اس قدر پھینٹئے کہ سفید جھاگ سی بن جائے۔ پھر اس میں ایک ایک کر کے دونوں انڈے ڈال کر پھینٹ لیجئے۔ بیکنگ پاؤڈر اورمیدہ چھان کر ملائیے اور مزید پھینٹ لیجئے۔ پھر اس آمیزے کو چاروں چکنی پیالوں میں اس طرح ڈالیے کہ کافی جگہ خالی رہے۔ایک کھلے منہ اور ہموار سطح کی پتیلی لیجئے اور اس میں آٹے کی چھلنی الٹی رکھ دیجئے۔ اس کے اوپر چاروں پیالیاں رکھ دیجئے اور ان کوگریس پروف کاغذ سے ڈھانک دیجئے۔پتیلی میں انتا پانی ڈالیے کہ پیالیاںآ دھی پانی سے اندر اور آدھی پانی سے باہر ہوں۔ اس پانی میں لیموں کا رس نچوڑ دیجئے۔ پھر پتیلی کا منہ بند کر کے ہلکی آنچ پر آدھ گھنٹے تک پکائیے۔پک جائے تو نکال کر پیلیاں ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائیں تو انہیں آہستہ سے کسی بڑی پلیٹ میں الٹ دیجئے۔ سطح ہموار کر کے اس پر کدوکش کیا ہوا ناریل چاروں طرف لگا دیجئے اور اوپر ایک ایک چیری رکھ دیجئے۔

More From Jelly Aur Custard