Murabba Ananas Tips in Urdu - Murabba Ananas Totkay - Tip No. 1282

Urdu Totkay Murabba Ananas مربہ انناس (Tip No. 1282) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Ananas Recipe In Urdu

مربہ انناس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1282

اشیاء:
انناس ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
چونا ایک ٹیبل سپون
بھٹکٹری ایک چٹکی
زعفران دو ماشہ
روخ کیوڑہ دو ٹیبل سپون
ترکیب:
انناس زیادہ پکا ہو انہ ہو اور نہ ہی کچا ہونا چاہیے ۔سب سے پہلے انناس کو اچھی طرح چھیل کر اس کے گول گول قتلے تراش لئے جائیں اور ان کو کانٹے سے اچھی طرح گود لیا جائے۔ اس کے بعد چولہے کو پانی میں حل کر کے رکھ دیں۔ چونا نیچے بیٹھ جائے تو اوپر سے نہایت احتیاط کے ساتھ پانی کونتھار لیا جائے اور اس پانی میں انناس کے ٹکڑے دس پندرہ منٹ تک بھگو چھوڑیں۔ پندرہ منٹ کے بعد ان ٹکڑوں کو پانی مین سے نکال لیا جائے۔ ایک دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور جب انناس کے ٹکڑے پک کر نرم پڑ جائیں تونیچے اتار کر پانی نچوڑ دیں اور ٹکڑوں کو کسی چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیا جائے۔ اس کے بعد چاشنی تیار کر کے انناس کے ٹکڑے ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب چاشنی تین تار کی ہو جائے تو زعفران کو کیوڑہ میں پیس کر چاشنی میں ملا دیں اور پھر اتار لیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان میں ڈال کر اس کا ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور مربہ ہے۔ صحت کے لئے بہت ہی مفید ترین ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba