Paella Rice Tips in Urdu - Paella Rice Totkay - Tip No. 7058

Urdu Totkay Paella Rice پائلا رائس (Tip No. 7058) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paella Rice Recipe In Urdu

پائلا رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7058

چاولوں کو صاف دھو کر بھگو کر رکھ دیں،جھینگوں کو صاف کرکے دھو لیں اور ان پر نمک،پیپریکا پاؤڈر اور لیموں کا رس لگا کر رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں لہسن،نمک اور چکن کی چھوٹی کٹی ہوئی بوٹیاں ڈال کر فرائی کریں،تین سے چار منٹ بعد اس میں چاول اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور یخنی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں جھینگے اور باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ کو تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کرکے رکھ لیں۔
جب چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو اوپر سے جھینگے اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر چلی گارلک ساس کے ساتھ شروع کریں۔

More From Worldwide Food