Chicken Palak Tips in Urdu - Chicken Palak Totkay - Tip No. 7393

Urdu Totkay Chicken Palak چکن پالک (Tip No. 7393) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spinach And Saag in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Palak Recipe In Urdu

چکن پالک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7393

ایک بڑے پیالے میں گوشت‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘زیرہ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نان اسٹک سوس پین میں مکھن گرم کر کے میتھی دانہ ڈال کر کڑکڑائیں۔
پیاز شامل کریں‘پیاز کی رنگت سنہری ہو جائے تو ادرک‘لہسن پیسٹ شامل کریں۔
خوشبو آنے لگے تو گوشت بمعہ میرینیشن کے ڈال کر فرائی کریں۔
دہی اور یخنی شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں۔
گوشت گل جائے اور شوربہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں پالک شامل کر دیں۔
پالک کا پانی خشک ہو جائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Spinach And Saag